افغان مفاہمتی عمل کیلیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے آرمی چیف

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی، آئی ایس پی آر

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطےمیں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔
Load Next Story