عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

فی تولہ سونا 95800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 82133 روپے ہوگئی

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 1718 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 23 ڈالر اورپاکستان میں سونا فی تولہ 800 روپے بڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1718 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین کی سرگرمیاں منجمد ہونے کے باوجود جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 800 اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 133 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 950 روپے پر رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے بڑھ کر 823 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story