پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید
شہید ہونے والوں میں افسر میجر ندیم عباس بھٹی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔