بھارت یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بدل نہیں سکتا پاکستان

جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارتی ٹی وی موسمی بلیٹن میں شامل کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان


ویب ڈیسک May 08, 2020
بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ سلوک مذموم دعوے کی حمایت اور بھارتی شرارت ہے، پاکستان (فوٹو: فائل)

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی "متنازعہ" حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی بلیٹن میں شامل کرنے کے بھارتی اقدام پر پاکستان نے کہا ہے کہ آزادانہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارتی ٹی وی موسمی بلیٹن میں شامل کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہیں، گزشتہ سال بھارت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد "سیاسی نقشہ جات" کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام حقیقت کے برخلاف اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ سلوک مذموم دعوے کی حمایت اور بھارتی شرارت ہے، اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے جموں و کشمیر کی "متنازعہ" حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ایسی حرکتیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔