وفاق نے چیرمین نادرا کی دوبارہ بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل


ویب ڈیسک December 04, 2013
وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

وفاقی حکومت نے چیرمین نادرا طارق ملک کی بحالی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔


وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ بحال کردیا، لہذا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔


واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 2 دسمبر کو چیرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی نادرا سندھ بریگیڈیئر (ر) زاہد حسین کو تعینات کردیا تھا۔ چیرمین نادرا نے حکومتی فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرکے انہیں دوبارہ عہدے پربحال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |