ثانیہ نشتر کا بھیس بدل کر احساس ایمرجنسی کیش کا دورہ

جن شناختی کارڈوں کی میعاد ختم ہوچکی ، وہ پرانا دکھا کرامدادی رقم لے سکتے ہیں،معاون خصوصی

جن شناختی کارڈوں کی میعاد ختم ہوچکی ، وہ پرانا دکھا کرامدادی رقم لے سکتے ہیں،معاون خصوصی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بھیس بدل کر احساس ایمرجنسی کیش مرکز امام بری کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور مستحقین سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھیس بدل کر احساس ایمرجنسی کیش مرکز امام بری کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا نادرا کے دفاتر4 مئی سے کھول دیے ہیں، احساس ایمرجنسی کیش میں24گھنٹے میں انگوٹھوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل حل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے،اموات کے اندراج کیلیے50روپے کی فیس معاف کردی گئی۔ جنھیں8171 سے یہ ایس ایم ایس ملا، ان کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے ان کو رواں ہفتے اہلیت کے حتمی پیغامات بھیج دیے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ جن شناختی کارڈوں کی میعاد ختم ہوچکی ، وہ ادائیگی مرکز پر پرانا شناختی کارڈ دکھا کرامدادی رقم لے سکتے ہیں، صارفین کی سہولت کیلیے یکم ستمبر 2019ء کے بعدکی میعاد کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

 
Load Next Story