جسٹس قیوم کی مشتاق کے حوالے سے سپلیمنٹری رپورٹ آج تک نہیں آئیتوقیرضیا

سلیم ملک جذبات میں آکر ایسی باتیں کررہے ہیں، ان کا طریقہ کار درست نہیں، سابق پی سی بی چیئرمین


Express News May 09, 2020
سلیم ملک جذبات میں آکر ایسی باتیں کررہے ہیں، ان کا طریقہ کار درست نہیں، سابق پی سی بی چیئرمین۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ جامع نہیں، انھوں نے جن سزاؤں کی سفارشات کیں ہم نے ان پر مکمل عمل کیا، اب سلیم ملک کا20 سال پرانا چیپٹر اوپن کرنے سے سوائے ملک کی بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

لاہور میں ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے کہا کہ جسٹس قیوم کی مشتاق احمد کے حوالے سے ایک سپلیمنٹری رپورٹ آنا تھی جو آج تک نہیں آئی،یہ غلط ہے کہ ہم نے رپورٹ دبا لی تھی، میں وسیم اکرم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہتا تھا،اس حوالے سے آئی سی سی سے پوچھا تو انھوں نے بھی منع کردیا تھا۔

توقیرضیا نے کہا کہ سلیم ملک جذبات میں آکر ایسی باتیں کررہے ہیں، ان کا طریقہ کار درست نہیں، وہ حلف اٹھا کر تمام شواہد سب کے سامنے لائیں ورنہ چپ ہوجائیں،انھوں نے کہا کہ کرکٹ کرپشن میں سزائیں پانے والے سب پیسہ کما رہے ہیں تو سلیم ملک کو بھی پرائیوٹ طورپر اکیڈمی چلانے یا کچھ اور کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |