وطین اور کیوبی کا وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کیلیے معاہدہ
25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، دونوں دوسرے بڑے براڈ بینڈ پروائیڈر بن جائیں گے
ابو ظہبی گروپ( وطین ٹیلی کا میجر شیئر ہولڈر) اور نئی سلک روٹ پرائیویٹ ایکوئٹی ( پی ای) ایشیاء فنڈ ( Augere/Qubee کا میجر شیئر ہولڈر ) نے پاکستان میں وائرلیس براڈ بینڈ بزنس کو یکجا کرنیکا اعلان کیا ہے۔
معاہدے سے وطین اور Qubee 200,000 صارفین سے زائد کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے براڈ بینڈ سروس مہیا کرنے والے بن جائیں گے۔ نئے بزنس کی تشکیل کے ساتھ دونوں کمپنیاں پاکستان میں وائر لیس براڈ بینڈ مارکیٹ میںنئی روح پھونکنے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گی۔ اس سے ہائی سپیڈ براڈ بینڈ نیٹ ورک 4 G ایل ٹی ای (لونگ ٹرم ایوولیوشن) ٹیکنالوجی تک اپ گریڈ ہوجائے گا جس سے پاکستان میں براڈ بینڈ انقلاب برپا ہوجائے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وطین ٹیلی کام کے سی ای او نعیم زمیندار نے کہا کہ نئے براڈ بینڈ بزنس سے انڈسٹری میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور پاکستان میں لوگوں کو ہائی سپیڈ فور جی ڈیٹا، seamless کنیکٹویٹی اور cutting edge ڈیجیٹل سروس تک رسائی حاصل ہوگی ۔ پاکستان میں Augere بزنس کے سی ای او جمال ناصر خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں نئے مستحکم براڈ بینڈ بزنس کی تشکیل کے اعلان پر خوشی ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مشترکہ بزنس صارفین کو کم قیمت پر براڈ بینڈ کنکشن کے ساتھ انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانزیکشن مطلوبہ کارپوریٹ، ریگولیٹری اور حکومتی منظوری سے مشروط ہے اور سال 2014 کے وسط تک مکمل ہونے کی امید ہے۔