کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا اقوام متحدہ

تمام سیاسی رہنما معاشرتی ہم آہنگی قائم کریں اور نفرت آمیز رویہ ختم کریں، انتونیو گوتریس


ویب ڈیسک May 09, 2020
تمام سیاسی رہنما معاشرتی ہم آہنگی قائم کریں اور نفرت آمیز رویہ ختم کریں، انتونیو گوتریس۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کے باعث مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور دنیا میں نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔



انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔