شہباز شریف کو لندن واپس جانےکی اجازت نہیں ملےگیشیخ رشید

عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں نیب کی زد میں آئیں گے، وزیر ریلوے

عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں نیب کی زد میں آئیں گے، وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن نیب کی زد میں آئیں گے۔

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر نیب کو ٹارزن بنتے دیکھ رہاہوں، اگر نیب اب بھی نہ بنا تو اپنی اہمیت کھوجائے گا، عید کے بعد حکومتی رہنما بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ٹارزن کی واپسی ہوگی اور وہ سرکاری و غیر سرکاری دونوں کیس دیکھے گا، حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے لوگ نیب کی زد میں آئیں گے۔


شیخ رشید نے کہا کہ نیب نےشہبازشریف سے تفتیش اور پوچھ تاچھ کی، نیب نے جتنے سوال کیے انہوں نےکہا کہ وہ کاغذات لندن بھول آئےہیں، مجھے نہیں امید کہ شہباز شریف کو لندن واپس جانےکی اجازت ملےگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن شوگر ملوں کی فرانزک رپورٹ آئی، عمران خان ایکشن لیں گے، اس حوالے سے کارروائی کرنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ عمران خان نے اس کا وعدہ کیا ہے، کرائے کے بجلی گھروں سے متعلق انکوائری میں پانچ چھ ماہ کا عرصہ لگے گا، یہ معاملہ زیر غور ہے، ابھی تحقیقاتی کمیشن کا انچارج جج تعینات ہونا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے حادثات پر محکمے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، اس کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اور سینئر افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کے چوہدری برادران ہمارے بھائی ہیں، ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، نیب انکوائری کا کھلنا کوئی مسئلہ نہیں۔
Load Next Story