سندھ میں کمسن بچی سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے جاں بحق

منتیں کرنے کے باوجود بچی کو مطلوبہ انجیکشن نہیں لگایاگیا، والد شریف بلوچ کا الزام


ویب ڈیسک May 09, 2020
منتیں کرنے کے باوجود بچی کو مطلوبہ انجیکشن نہیں لگایاگیا، والد شریف بلوچ کا الزام فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ٹھٹہ میں دس سالہ بچی مکی بلوچ سانپ کے ڈسنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

والد شریف بلوچ نے بتایا کہ بیٹی کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، بچی کو علاقے میں طبی سہولیات نہ ملنے پر فوری طور پر سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ویکسین دینے سے انکار کردیا۔

والدشریف بلوچ نے الزام لگایا کہ منتیں کرنے کے باوجود بچی کو مطلوبہ انجیکشن نہیں لگایاگیا، میری بیٹی نے میرے سامنے سسک سسک کر جان دی، اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سانپ کے کاٹے کے ایک اور شخص کو ایک بااثر شخصیت کی کال پر انجیکشن لگایا گیا لیکن میری بیٹی کو نہیں لگایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |