خیبرپختون خوا میں کاروبارِ زندگی کی رونقیں لوٹنے لگیں بازار کھل گئے

صوبائی حکومت کی دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت


ویب ڈیسک May 09, 2020
صوبائی حکومت کی دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں آج 48 ویں روز جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور بازار کھل گئے۔

خیبرپختون خوا میں کاروبار زندگی کی رونقیں لوٹنے لگی ہیں اور بازار کھل گئے۔ صوبائی حکومت نے دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

کے پی میں دکانیں نماز فجرسے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جب کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازار اور دکانیں بند رہیں گی۔

صوبائی حکومت کےمطابق معاشی چیلنجز کے پیش نظر دکانیں کھولی گئی ہیں، شہری کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور احتیاطی تدابیر نظرانداز نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں