کراچی میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا
بچے کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، اسپتال انتظامیہ
ISLAMABAD:
ڈاؤیونیورسٹی اسپتال اوجھا میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا جس کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
ڈاؤیونیورسٹی اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 35 سالہ خاتون کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اسے گھر پر ہی آئسولیشن میں رکھا گیا، آج کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نومولود کو فوری طور پر بچوں کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا، بچے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت تمام فیملی ممبرز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے۔