وزیراعلیٰ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت


ویب ڈیسک May 09, 2020
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ ہاؤس کے 5 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں لاک ڈاءون کے باجود کورونا کےنئےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی، وزیراعلیٰ ہاوس کے 5 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیراعلی ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوس میں 40 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں