پنجگور میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک خاندان کے5 افراد جاں بحق

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا


Numainda Express May 09, 2020
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ فوٹو: فائل

علاقے سراوان میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جان بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نصیر نامی شخص کے گھر کے سامنے کنویں کی صفائی میں مصروف شخص کے باہر نہ آنے کی صورت میں جب دوسرا شخص کنویں میں اترا تو وہ بھی واپس نہیں آیا جس کے بعد یکے بعد دیگرے مز ید 4 افراد کنویں میں اتر گئے اور وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں