قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں کورونا سے متاثرہ بچہ جاں بحق

بچے کے ساتھ مختلف مسائل تھے اس لیے اس کا انتقال ہو گیا


Staff Reporter May 10, 2020
بچے کے ساتھ مختلف مسائل تھے اس لیے اس کا انتقال ہو گیا ۔ فوٹو: فائل

قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ بچے کو 2روز قبل سانگھڑ سے کراچی لایا گیا تھا اسے سیپسس تھا یعنی اس کے جسم میں انفیکشن سرائیت کر گیا تھا اسے جھٹکے پڑ رہے تھے اور اس کے جسم کے دیگر اعضابھی ناکارہ ہوگئے تھے۔

بچے کے ساتھ مختلف مسائل تھے اس لیے اس کا انتقال ہو گیا، کورونا سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بچے کے ساتھ اتنے مسائل تھے پھر اس پر کورونا وائرس سے متاثر ہوجانا، انتقال کا ہونا کورونا سے ہی کہلائے گا لیکن بچے کا بچ پانا ویسے بھی ممکن نہیں تھا تاہم علاج کیا جارہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |