دھمکی دباؤ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کی پروا کیے بغیرکام کریں گے نیب

حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،میڈیا میں بیان دینے والے گواہ صفائی کے طور پرمعروضات عدالت میں پیش کریں،اعلامیہ


APP/Numaindgan Express May 10, 2020
حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،میڈیا میں بیان دینے والے گواہ صفائی کے طور پرمعروضات عدالت میں پیش کریں،اعلامیہ ۔ فوٹو : فائل

نیب نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کے پاس حمزہ شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس (ٹی ٹی کیس) میں ٹھوس شواہد،گواہان اور دستاویزات موجود ہیں جو قانون کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیش کئے جائیں گے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

نیب کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے اور بے گناہی کا فیصلہ مجاز عدالت نے ہی کرنا ہے۔ میڈیا میں حمزہ شہباز کے عدالت میں زیرسماعت مقدمہ میں بیان دینے والوں کو چاہیے کہ وہ حمزہ شہباز کے مقدمہ میں گواہ صفائی کے طور پر پیش ہوکر اپنی معروضات معزز مجاز عدالت میں پیش کریں، نیب کسی دھمکی، دباؤ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کی پروا کئے بغیرقانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |