حکومت سندھ فنکار برادری کیلیے خصوصی  پیکج کا اعلان کرے ڈاکٹرھاشم سندہیان

کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ہرکوئی مالی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے، چیئرمین ہیومن رائٹس


ویب ڈیسک May 09, 2020
کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ہرکوئی مالی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے، چیئرمین ہیومن رائٹس

چیئرمین ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان ڈاکٹر ہاشم سندہیان حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ہر کوئی مالی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

چیئرمین ہیومن رائٹس آئی ایف پاکستان ڈاکٹر ہاشم سندہیان نے کہا کہ جس طرح صوبائی حکومت عام آدمی تک سہولیات پہنچارہی ہے، اسی طرح سفید پوش فنکار برادری جو اس وقت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے، ان کے لیے بھی خصوصی مراعات کا اعلان کرے، فنکار برادری ہماری ثقافت کی امین ہے۔

ڈاکٹر ہاشم سندہیان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ ان تمام این جی اوز کو بھی فنکار برادری کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے جو اس مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ بھر کے فنکاروں بلخصوص اسٹیج فنکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، فنکار اپنے دکھ چھپا کر بھی دوسروں میں خوشیا ں بانٹتے ہیں لہذا حکومت سندھ فنکار برادری کیلیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں