چینی اسکینڈل انکوائری کمیشن شوگرملز مالکان اور سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کرے گا

انکوائری کمیشن ملز مالکان کے بھی مرحلہ وار بیان ریکارڈ کرے گا۔

انکوائری کمیشن ملز مالکان کے بھی مرحلہ وار بیان ریکارڈ کرے گا۔

چینی اسکینڈل کی انکوائری کا معاملے میں 9 شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی اسکینڈل کی انکوائری کو آگے بڑھانے کے لیے شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے، اس ضمن میں انکوائری کمشین نے مختلف شوگر ملز کے سی ای اوز کو انکوائری کمشین نے طلب کر رکھا ہے۔

شوگر اسکینڈل میں انکوائری کمیشن 9 سی ای اوز سمیت ملز مالکان کے بھی مرحلہ وار بیان ریکارڈ کرے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ میں تاخیر

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چینی بحران کی انکوائری کرنے والے کمشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ کر تعاون کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے چینی بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیشن نے وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہد خاقان کا واجد ضیا کو خط، آٹا، چینی بحران کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش
Load Next Story