میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے ماؤں کے عالمی دن پرمریم نوازشریف کا ٹوئٹ

آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک May 10, 2020
مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا، مریم نواز: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے ماؤں کے عالمی دن پرکہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے۔

ماؤں کے عالمی دن پرمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے اپنی مرحومہ والدہ کلثوم نوازسے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آپ کے ہمیں چھوڑکرگئے تقریباً دوسال ہوچکے ہیں، دوسال میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کودکھ سے یاد نہ کیا ہو۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد اوروالدہ کے ساتھ یادگارتصاویربھی شیئرکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔