پاکستانی فلموں پر ممبئی میں گفتگو کی جارہی ہے شتروگھن سنہا
اگرپاکستانی فنکار اسی طرح کام کرتے رہیں تووہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بھارتی اداکار۔
بھارتی اداکار شتروگھن سنہانے کہاہے کہ پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔
اس وقت جتنی بھی فلمیں پاکستان میں بنی ہیں ان کے حوالے سے ممبئی میں گفتگوکی جاررہی ہے اگرپاکستانی فنکار اسی طرح کام کرتے رہیں تووہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بہت کمال فلمیں عوام کودیکھنے کاموقع ملے گا جوفنکاراس وقت پاکستان انڈسٹری کے لیے کام کررہے ہیں ان فنکاروں میں اکثرمیرے قریبی دوست ہیں جنھیں میں ذاتی طورپرجانتاہوں اوران کے کام سے بھی واقف ہوں۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کاکہنا تھا کہ 70اور80کی دہائی مجھے یادہے کہ جب پاکستان سے معیاری فلمیں بن کرہمیں بھی دیکھنے کاموقع ملتا تھا تو بہت کچھ نیاسیکھنے کے بھی مواقع ملتے تھے ایک سوال کے جواب میں شتروگھن سنہاکاکہناتھا کہ میں جلدپاکستان آونگامگراپنی بیٹی سوناکشی اوراپنی اہلیہ کوہمراہ لے کرآونگاکیونکہ میں جب پاکستان آنے کا ارادہ کرتا ہوں توسوناکشی کی خواہش ہوتی ہے کہ میں بھی ساتھ جاونگی جیسے ہی اسے فراغت ملتی ہے میں پاکستان آونگادوستوں کی یادشدت سے ستارہی ہے۔