خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے

خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ افطاری کے بعد لیے جائیں گے


Abbas Raza May 10, 2020
خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ افطاری کے بعد لیے جائیں گے

خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق 38 ویمن کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا مقصد قومی خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقرار رکھنا ہے،پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے، پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس کی مدد سے کرکٹرز کی فٹنس آزمائی جائے گی۔

ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر خواتین کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ افطاری کے بعد لیے جائیں گے، ان کے نتائج کا سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا، یاد رہے کہ اس سے قبل مینز کرکٹرز کے ٹیسٹ بھی آن لائن لیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔