یاسر شاہ کا ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل

قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک نے لیگ اسپنر کا فٹنس ٹیسٹ لیا


Muhammad Yousuf Anjum May 10, 2020
قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک نے لیگ اسپنر کا فٹنس ٹیسٹ لیا

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔

یاسر شاہ نے فٹنس ٹیسٹ بعد میں دینے کی درخواست کی تھی۔سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19 کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ۔ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک ٹیسٹ رپورٹ تیار کرکے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے۔جون میں کھلاڑیوں کی سال کی آخری فٹنس ٹیسٹنگ ہو گی، حالات نارمل ہونے کی صورت میں جون میں ہونے والے ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اس ٹیسٹ کی بنیاد پر کسی کو جرمانہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔