کروڑوں روپے کی مبینہ جعلسازی کرنے والا ایم کیوایم لندن کا کارکن گرفتار

ملزم جعلی اسناد اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے بھی بھاری رقوم وصول کرتا تھا، پولیس


Staff Reporter May 10, 2020
ملزم میڈیکل میں داخلے کے نام پر پیسے بٹور کرغائب ہوگیا تھا، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جس کے قبضے سے محکمہ تعلیم کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کروڑوں روپے کی مبینہ جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مشعود عرف جہانگیری خود کو محکمہ تعلیم کا ملازم بتا کر لوگوں سے میڈیکل میں داخلے کے نام پر پیسے بٹور کر غائب ہوگیا تھا، ملزم جعلی اسناد اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے بھی بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مشعود عرف جہانگیری کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، اور گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والا محکمہ تعلیم کا کارڈ بھی جعلی ہے، ملزم سے جعلسازی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔