سندھ حکومت کا 9 سرکاری محکموں کو کل سے کھولنے کا اعلان

16 سرکاری محکموں کے مرکزی دفاتر تاحکم ثانی بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری


Staff Reporter May 10, 2020
16 سرکاری محکموں کے مرکزی دفاتر تاحکم ثانی بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے گئے 9 سرکاری محکموں کے دفاتر کل سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان محکموں کے سیکریٹریز اور ضروری عملہ کورونا صورتحال میں محکمہ صحت اورحکومت سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے تحت سرکاری امورکی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت تیارہوگا۔

یہ پڑھیں : سندھ حکومت کی تاجروں کو کل سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت

نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت و تجارت، انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ سرمایہ کاری، محکمہ مائنارٹیز، محکمہ سوشل ویلفئیر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی



دریں اثنا کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ حکومت کے 16 سرکاری محکموں کے مرکزی دفاتر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔