پشاور میں بم دھماکا 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


ویب ڈیسک May 11, 2020
بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

اشرف روڈ پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے اشرف روڈ پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) شفقت ملک نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور بم دیسی ساخت کا تھا جسے موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق حملے میں بظاہر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |