راولپنڈی اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے ریاست کی کوئی رٹ نہیں سپریم کورٹ

لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا، جسٹس قاضی امین


ویب ڈیسک May 11, 2020
لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا، جسٹس قاضی امین

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جڑواں شہروں میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے تھانہ کورال کے تفتیشی افسر انسپکٹر تصدق حسین کو بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر تصدق حسین ایماندار افسر نہیں لگتا، وہ 16 فروری سے اب تک زمین کی ملکیت کا تعین نہیں کر سکا، اس نے عبوری چالان میں دونوں فریقین کیلئے گنجائش رکھی، وہ ڈیمانڈ پوری کرنے والے فریق کو حتمی چالان میں ایڈجسٹ کرے گا، بے ایمانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، تفتیشی افسر نہ جانے کیوں اپنی نوکری تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، سارے تفتیشی افسر فارغ ہو جائیں گے۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے، لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔

سپریم کورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو کل طلب کرتے ہوئے آئی جی صاحب بتائیں ایسے تفتیشی افسران کا کیا کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں