پاکستانی فنکار’’پیس فیسٹیول‘‘ میں شرکت کیلیے آج بھارت جائینگے

قوال رضوان معظم ، ناہید صدیقی اور سائیں ظہور آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہونگے


Cultural Reporter December 05, 2013
فنکار رفیع پیر تھیٹر کے تحت 6 دسمبر کو امرتسر میں دسواں سانجھ فیسٹیول انڈیا میں پرفارم کرینگے. فوٹو:فائل

انڈیا پاکستان پیس فیسٹیول میں شرکت کے لیے قوال رضوان معظم ، ناہید صدیقی اور سائیں ظہور آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوجائینگے ۔

مذکورہ فنکار رفیع پیر تھیٹر کے تحت 6 دسمبر کو امرتسر میں دسواں سانجھ فیسٹیول انڈیا میں پرفارم کرینگے جس کے بعد 9دسمبر کو دہلی میں صوفی فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔رفیع پیر تھیٹر کی میڈیا ایڈوائزر تسلیم پیرزادہ نے بتایا کہ پاک بھارت دوستی کے درمیان امن، محبت اور بھائی چارے کے اس سفر کو کامیاب بنانے کے لیے رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں