چینی بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے اسد عمر کوآج طلب کرلیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کمیشن میں پیش ہونے کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک May 11, 2020
اگر کوئی سوال ہے تو وزیراعظم سے نہیں بلکہ مجھ سے پوچھا جائے، وزیر منصوبہ بندی فوٹو: فائل

چینی کے بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو آج طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی بحران کے لیے ایف آئی اے کے تشکیل کیے گئے تحقیقاتی کمیشن نے اسد عمر کو آج صبح طلب کیا ہے اور انہوں نے بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے بیان دیا تھا کہ چینی تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم عمران خان کو نہیں لیکن مجھے ضرور بلائے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور وزیراعظم عمران خان کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے بلاکر چینی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی چاہیے۔



 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر کیا تھا، اگر کوئی سوال ہے تو وزیراعظم سے نہیں بلکہ مجھ سے پوچھا جائے، کمیشن سے درخواست ہے کہ مجھے ضرور بلائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کا واجد ضیا کو خط، آٹا، چینی بحران کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چیئرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو خط لکھ کر آٹا اور چینی بحران کی تحقیقات میں مکمل تعاون و معاونت کی پیش کش کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے کمیشن نے انہیں بلایا تھا۔

شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر تین روز قبل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا چینی کی قیمتیں ای سی سی اور کابینہ کی وجہ سے بڑھیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے، ہم نے کمیشن سے کہا ہے کہ وزیراعظم، ای سی سی اور کابینہ کے ممبران کو بلا کرپوچھا جائے کہ ایکسپورٹ کو روکا کیوں نہیں گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |