لیڈی ڈیانا کا گاؤن ’’فیری ٹیل‘‘ ایک لاکھ 67 ہزار ڈالر میں نیلام

شہزادی ڈیانا کا گاؤن بیرون ملک موجود نامعلوم میوزیم کو فروخت کیا گیا ہے

فیری ٹیل کے نام سے مقبول کرسٹل،موتیوں اور سونے کی تاروں سے بنایا گیا گاؤن شہزادی ڈیانا کو بے حد پسند تھا۔ فوٹو: فائل

MINGORA:
برطانیہ کی انجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا خوبصورت گاؤن ایک لاکھ 67 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔


عالمی میڈیاکے مطابق شہزادی ڈیانا کا یہ گاؤن بیرون ملک موجود ایک نامعلوم میوزیم کو فروخت کیا گیا ہے،معروف ڈیزائنز ڈیوڈ اور الزبتھ ایمینوئل نے یہ گاؤن 1986 میں پریوں کے کردار سے متاثر ہو کرتیار کیا گیا تھا، لیڈی ڈیانا نے یہ گاؤن نیلامی میں خریدا تھا، ''فیری ٹیل'' کے نام سے مقبول کرسٹل، موتیوں اور سونے کی تاروں سے بنایا گیا یہ گاؤن شہزادی ڈیانا کو بے حد پسند تھا اور انھوں نے اپنی زندگی میں اسے بہت ساری تقریبات میں زیب تن بھی کیا تھا۔یہ گاؤن لندن میں موجود نیلام گھر کیٹی ٹیلر کی جانب سے نیلام کیا گیا، کیٹی ٹیلر کا کہنا ہے کہ گاؤن شہزادی ڈیانا کا 11 واں جوڑا ہے جو ہم نے اس سال فروخت کیا، اس حوالے سے ہم اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ شہزادی ڈیانا کا یہ گاؤن بیرون ملک موجود ایک نامعلوم میوزیم کو فروخت کیا گیا ہے۔
Load Next Story