ینگ نرسزایسو سی ایشن سندھ کا کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان
کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، اعجاز کلیری
ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ نے کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز کلیری نے کہا کہ کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، کراچی کے تمام اسپتالوں کی نرسز کل کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینگی، نرسز کے خلاف انتقامی کاروائی اور جبراً تبادلوں پر تحفظات ہیں۔
صدر وائی این اے نے مطالبہ کیا کہ تمام نرسز کو ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے، جبراً تبادلوں کوختم کیا جائے، ہمیں ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے،
نرسز کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں۔