کورونا وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں کے تحفظات دور کیے جائیں وزیر اعظم

معاشی صورتحال،عوامی مسائل کومدنظررکھ کرلاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی، اجلاس سے خطاب


ویب ڈیسک May 11, 2020
معاشی سرگرمیوں،حفاظتی اقدامات کےدرمیان توازن برقراررکھاجائے، وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات دورکیےجائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی اور ملک میں کوروناکیسز،متاثرہ افرادکوطبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کی فراہمی اورسہولیات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرزکےبہترین استعمال کے لیےمربوط حکمت عملی تیارکی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسرسہولت تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔ معاشی صورتحال،عوامی مسائل کومدنظررکھ کرلاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی۔ معاشی سرگرمیوں،حفاظتی اقدامات کےدرمیان توازن برقراررکھاجائے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر عالمی سطح پرنظر ثانی کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے انسداد کی وقتی حکمت عملی ہے۔ تاہم اس وبا سےبچاوٴکےلیےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔ عوام کوعلامات کی صورت میں خودکوروناٹیسٹ کی ترغیب دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ذمے داری سے پیش آیا جائے، وزیر اعظم

دوسری جانب آبی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبی تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دیامر بھاشا کامنصوبہ تعمیرات ،صنعتوں اورمعیشت بہتر کرنے میں مددگارہوگا ۔وزیراعظم نے اس موقعے پر داسو ڈیم منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |