چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا
نیب کراچی کومبینہ غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،اعلامیہ
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزار قائد کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کراچی کومبینہ غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب نے مزارقائد کے سامنے چائنہ کٹنگ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں کاسمو پولیٹن سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات پر نیب کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر بھی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کا سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم
علاوہ ازیں چئیرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا کے خلاف نیب تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی سے خالد مرزا کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔