سوشل میڈیا مہم میں بطور وکٹ کیپر راشد لطیف کا انتخاب

راشد لطیف نے 37 ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے 130 شکار کرنے کے ساتھ 1381 رنز بھی بنائے ہیں


Express News May 12, 2020
راشد لطیف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں، فوٹو: فائل

پی سی بی کی سوشل میڈیا مہم میں مداحوں نے بطور وکٹ کیپر راشد لطیف کو چن لیا،انھوں نے معین خان، سرفراز احمد اور کامران اکمل کو مات دی۔

37 ٹیسٹ میں وکٹوں کے پیچھے 130 شکار کرنے کے ساتھ 1381 رنز بنانے والے راشد لطیف مقبولیت میں سب پر سبقت لے گئے،اس مہم میں 6 لاکھ سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ فہرست میں شامل سرفراز احمد اور کامران اکمل نے 1990 کی دہائی کے 2 عظیم وکٹ کیپرز راشد لطیف اور معین خان کا انتخاب کیا۔ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی سابقہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو چنا۔

راشد لطیف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں، وہ اسپاٹ فکسنگ کے خلاف آواز اٹھانے اور اپنے موقف پر سختی سے قائم رہنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں