عمران خان کپتان اور جاوید میاں داد نائب کپتان کے طور پر مقبولیت میں سب سے آگے

عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں کامیابی دلائی جب کہ جاوید میاں داد نائب کپتان تھے


Muhammad Yousuf Anjum May 12, 2020
پی سی بی نے مقبول ترین جوڑے بنانے کی مہم شروع کی تھی فوٹو: فائل

پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم میں عمران خان کپتان اور جاوید میاں داد نائب کپتان کے طور پر مقبولیت میں سب سے آگے ہیں۔

عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو 1992 کے ورلڈ کپ میں کامیابی دلائی۔ ورلڈ کپ 1992 میں بھی جاوید میاں داد ہی عمران خان کے ساتھ نائب کپتان تھے۔ پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم میں کپتان اور نائب کپتان کے چناؤ کے ساتھ ہی پی سی بی کی مقبول ترین جوڑے بنانے کی مہم بھی مکمل ہوگئی۔

اس مہم میں اوپنرز ، مڈل آرڈرز، فاسٹ بولرز ، اسپنرز، وکٹ کیپر اور آل راونڈرز کا بھی انتخاب ہوا۔ اوپنرز میں عامر سہیل اور سعید انور ، بیٹسمینوں میں یونس خان اور محمد یوسف منتخب ہوئے ۔ وکٹ کیپر میں راشد لطیف ، آل راونڈرز میں عمران خان اور شاہد آفریدی کا انتخاب ہوا۔ فاسٹ بولرز میں وسیم اکرم، وقار یونس اور اسپنرز میں عبدالقادر اور ثقلین مشتاق کا انتخاب ہوا۔ اس مہم میں لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ کرکٹ شائقین کے ساتھ کرکٹرز نے بھی اس مہم میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |