بلاول کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبالمداحوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

گرین شرٹ پہن کر میدان میں اترنا میرے لیے فخر کی بات تھی،بلاول بھٹی

گرین شرٹ پہن کر میدان میں اترنا میرے لیے فخر کی بات تھی،بلاول بھٹی ۔فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
نوجوان کرکٹر بلاول بھٹی کا آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، عزیزو اقارب اور شائقین نے قومی ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کے اہم کردار بلاول جب گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم پہنچے تو کھلاڑیوں،کوچزاور شائقین نے والہانہ استقبال کیا' کرکٹ شائقین نے بلاول کو کندھوں پر اٹھا لیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹی نے کہا کہ گرین شرٹ پہن کر میدان میں اترنا میرے لیے فخر کی بات تھی، پہلے میچ میں تھوڑا پریشان ضرور تھا مگر کوشش تھی کہ ابتدائی موقع کو کارآمد بنا کر ٹیم میں جگہ پکی بنانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا ہدف طویل عرصہ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا اور ملک کے لیے عظیم کارنامے انجام دینا ہے۔ نوجوان بولر نے کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں ، مستقبل میں ان سے رہنمائی لیتا رہوں گا۔ بعد ازاں وہ جناح اسٹیڈیم کے گرائونڈ پر سجدہ ریز ہوگئے۔
Load Next Story