وزیراعلی پنجاب کا وزرا کی کارکردگی کے جائزے کیلیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

جو ڈلیور کرے گا وہی ٹیم کاحصہ رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کا وزرا کو پیغام

اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزرا کو 26 مئی تک اپنی کارکردگی رپورٹس بھجوانے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس حوالے سے کاغذی کارروائی پر انحصار کے بجائے ہر وزرارت کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو واضح پیغام بھجوایا ہے کہ وہ حکمران اور تھے جن کے دور میں شوبازی اورشعبدی بازی چلتی تھی، اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، جو ڈلیور کرے گا وہی ٹیم کاحصہ رہے گا، جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ منصب سے ہاتھ دھوئے گا۔
Load Next Story