سوان نے کینگروز کا شکار کرنے کیلیے سابق اسپنرمیلیٹ سے مدد مانگ لی
پہلی بار سوان کی میلیٹ سے ملاقات 2001 میں ایڈیلیڈ میں ہی ہوئی تھی
انگلش اسپنر گریم سوان نے ایڈیلیڈ میں کینگروز کا شکار کرنے کیلیے آسٹریلیا کے ہی سابق اسپن بولر ایشلے میلیٹ سے مدد مانگ لی۔
انھوں نے گذشتہ روز میلیٹ کے ساتھ کافی وقت گزارا اور ایڈیلیڈ کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلیے ٹپس لیں، دونوں کے درمیان تعلقات ایک دہائی پرانے ہیں، پہلی بار سوان کی میلیٹ سے ملاقات 2001 میں ایڈیلیڈ میں ہی ہوئی تھی، جب وہ انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم کے ہمراہ یہاں آئے ہوئے تھے، اس وقت سے دونوں کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔ میلیٹ نے کہاکہ میں نے سوان کو برسبین ٹیسٹ میں ان کی خامیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ایڈیلیڈ میں بہتر انداز میں بولنگ کے حوالے سے بات کی۔یاد رہے کہ اس وینیو پر میلیٹ نے 1971 سے 80 کے دوران 6 میچز میں 25 وکٹیں لی تھیں۔