ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ سختی کرنا پڑے گی وزیر اعلیٰ سندھ
ایک دن میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں، مراد علی شاہ
KARACHI:
وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔
کورونا صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سندھ میں 4 ہزار 64 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سندھ میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 99 ہزار 117 کیے جاچکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں مزید 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12 ہزار 610 ہوگئی ہے، جن میں سے اب تک 2 ہزار 229 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت 10163 مریض زیرعلاج ہیں، 8668 مریض گھروں جب کہ 915 آئسولیشن مراکز اور 580 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 27 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک دن میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 218 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 494 ہوگئی، ضلع جنوبی 124، ضلع شرقی 92 اور ضلع وسطی میں 63 نئے کیسز سامنے آئے، کورنگی 51، ضلع غربی 45 اور ملیر میں 37 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ جیکب آباد 41، حیدرآباد 24، گھوٹکی 22، سکھر 9 ، ٹنڈوالہیار 4، لاڑکانہ 3 جب کہ ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں 2، 2 مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
مراد علی شاہ نے لاک ڈائون کے حوالے سے خبردار کہا کہ گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی ایس او پیز پر کسی نے عمل نہیں کیا، ایسا طریقہ کار نہ اپنایا جائے کہ حکومت کو دوبارہ سختی کرنا پڑے۔