انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ
طیارے میں کم آمدنی والنے گھرانوں کے لیے اجناس اور امدادی سامان موجود تھا
انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کا امدادی سامان کی ترسیل پر مامور مال بردار طیارہ ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کے زیر استعمال مال بردار طیارے نے اجناس اور دیگر اشیائے ضروریہ لیکر پاپوآ سے ضلع مامد کے لیے سینتانی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔
پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کیا تھا تاہم فوراً ہی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کو طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک جھیل سے مل گیا جس میں سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے۔ 40 سالہ پائلٹ امریکی شہری ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا لیکن کافی مقدار میں امدادی سامان موجود تھا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔