بون میرو کینسرمیں مبتلا بچی کی علاج کیلیے مدد کی اپیل

ٹرانسپلانٹ کی فوری ضرورت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف مدد کریں، بچی کی والدہ کی اپیل


عامر خان May 12, 2020
ٹرانسپلانٹ کی فوری ضرورت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف مدد کریں، بچی کی والدہ کی اپیل

KARACHI: بون میرو جیسے موذی مرض میں مبتلا 7 سالہ ننھی کلی نے زندگی کی جنگ جیتنے کے لیے آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل کردی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے دو کمروں کے سرکاری فلیٹ میں رہائش پذیر سیدہ کلثوم زہرا نے بتایا کہ میرے 3 بچے ہیں اور ان میں یہ سب سے بڑی بچی ہے، میرے شوہر کم گریڈ کے سرکاری ملازم ہیں، اس کی 7 سالہ بچی سیدہ بتول فاطمہ نجی اسکول میں پہلی کلاس میں زیر تعلیم ہے، بچی کو ایک برس پہلے بخار ہوا جس کے بعد اس کی حالت سنبھل نہ سکی اور پچھلے برس مختلف ٹیسٹ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ننھی کلی کو بون میرو کینسر ہے اور اس کو ہر ہفتے خون چڑھتا ہے اور اس کی حالت دن بدن تشویشناک ہوتی جاری ہے۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بتول کی قوت مدافعت تقریباً ختم ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کو فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور اس کا علاج امریکا ، چین اور دیگر ممالک میں ممکن ہے جس کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ اس بچی کے علاج پر خرچ ہوچکا، اب مزید ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے، اس لیے اللہ کے واسطے وزیراعظم عمران خان میری بچی کو بچائیں اور اس کا علاج کروائیں۔

والدہ کے ساتھ ہی موجود 7 سالہ بتول فاطمہ نے کہا کہ مجھے بون میرو کینسر ہوگیا، میں کھیلنا چاہتی ہوں، پڑھنا چاہتی ہوں اور اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہنا اور کھیلنا چاہتی ہوں۔ بچی کی دادی نے مخیر حضرات سے بھی بچی کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |