ارکان سینیٹ کا بغیرکورونا ٹیسٹ اجلاس میں شرکت کا انکشاف

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا           


ویب ڈیسک May 12, 2020
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا           

ISLAMABAD: سینیٹ اجلاس میں متعدد ارکان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر اجلاس میں شرکت کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد شرکت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں تاہم انکشاف ہوا ہے کہ کچھ ارکان نے کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر یا پھر ٹیسٹ رپورٹ آنے سے پہلے ہی اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیسٹ نہ کروانے والے ارکان کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے تمام ارکان سینیٹ کو خط بھی لکھ دیا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ارکان کی جانب سے ٹیسٹ نہ کروانے کا علم ہوا ہے، اجلاس میں ان ارکان نے بھی شرکت کی جن کو تاحال رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ٹیسٹ نہ کروانے اور رپورٹ موصول نہ ہونے والے ارکان اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |