تحریک انصاف اور جی ڈی اے کا سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کی آڑ میں پیپلز پارٹی اربوں روپے کی خرد برد میں مصروف ہے، جی ڈی اے، پی ٹی آئی
تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد سندھ حکومت کی ناقص کورونا کارکردگی پر اپوزیشن ایک تفصیلی "وائٹ پیپر" شائع کرے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار رحیم، حسنین مرزا، شہریار مہر اور کریم شیخ جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے علاوہ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور محمود مفتی نے شرکت کی۔
ملاقات میں سندھ میں صحت اور کورونا وباء کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل بنانے کیلئے ہاہمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں پیپلز پارٹی اربوں روپے کی خرد برد میں مصروف ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، سندھ کے مزدور، غریب اور کچلے ہوئے لوگوں کو 12 سالوں سے راج کرنے والی لوٹ کھسوٹ مافیا سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر اپوزیشن ایک تفصیلی "وائٹ پیپر" شائع کرے گی۔