کورونا وائرس کا شکار ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق

محمد حنیف کو 15 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انڈس اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا تھا


ویب ڈیسک May 12, 2020
 محمد حنیف کے انتقال کے بعد کورونا سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی۔ فوٹو:ایکسپریس

کورونا وائرس کا شکار ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ملیر میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا، متوفی ضلع ملیر میں رزاق آباد احساس پروگرام گورنمنٹ ڈگری کالج پر تعینات تھا اور 15 روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انڈس اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔

متوفی شرافی گوٹھ فیوچر کالونی کا رہائشی تھا، اور اس کے انتقال کے بعد اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد4 ہوگئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں