کراچی میں کار سے دو بچوں کی لاشیں برآمد موت کی وجہ قتل قرار
فوری طور پر وجہ موت کا علم نہیں ہوسکا ، ریسکیو حکام
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو دو سے تین روز پرانی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے 10 مئی سے لاپتہ تھے جنہیں ہر ممکن مقام پر تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملے۔ پولیس نے ایک دن تلاش کرنے کے بعد 11 مئی کو لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی سے لاشیں ملیں اس کے شیشوں پر بھی دھول مٹی جمی ہوئی ہے اور لاک بھی خراب ہیں جو صرف اندر سے ہی کھلتے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے سروں پر گہری چوٹ لگی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ متوفی تین سالہ عبید اور چار سالہ محمد کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، دونوں بچوں کی وجہ موت سر پر لگنے والی چوٹ بنی، واقعہ حادثہ نہیں قتل ہے۔
پولیس نے رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔