عرب امارات سے آنیوالے 65 افراد کورونا کا شکار نکلے

تمام مریضوں کو ٹیکسلا یونیورسٹی قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کا فیصلہ


Numainda Express May 13, 2020
پروسس کے بعد کورونا نیگٹو افراد کو ان کے گھروں کو بھجوایا جائے گا (فوٹو : فائل)

متحدہ عرب امارات سے واپس پہنچنے والے 65 پاکستانی باشندوں میں کورونا پازٹیو کی تصدیق ہو گئی۔

عرب امارات سے ملک واپس پہنچنے والے 65 پاکستانی باشندوں میں کورونا پازٹیو کی تصدیق ہو گئی، تمام مریضوں کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت پروسس مکمل کرکے کورونا نیگٹیو افراد کو ان کے گھروں کو بھجوا دیا جائے گا جبکہ کورونا پازٹیو کے تمام مریضوں کا باقاعدہ علاج معالجہ قرنطینہ سینٹر میں ہی کیا جائے گا جہاں وہ صحت یاب ہونے تک مقیم رہیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں