حکومت صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتی ہے آصف زرداری

وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، سابق صدر

وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، سابق صدر

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے کورونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔


آصف علی زرداری نے کہا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا، قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے۔

سابق صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں، وہ پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، اس نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے، کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story