ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے جب جنگ کی حمایت پر پریانکا چوپڑا کو سبق سیکھایا

محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ پریانکا چوپڑا جنگ کو بڑھاوا دیں، اسرا بلجک


ویب ڈیسک May 13, 2020
اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سےپریانکا کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی، اسرا بلجک فوٹو انٹرنیٹ

ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' کی مرکزی اداکارہ اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی ہیں۔

گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہ کر جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا۔ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانکا نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ کی حمایت پریانکا کو مہنگی پڑگئی

پریانکا کی اس حرکت نے پوری دنیا میں موجود امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔ پریانکا پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ''ارطغرل غازی'' کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانکا کو نہ صرف جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائیں تھیں بلکہ عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر بھی آڑے ہاتھوں لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل کے فنکاروں پر تنقید کرنیوالوں کو احسن خان نے جھاڑ پلادی

پاکستان میں ڈراماسیریل ''ارطغرل غازی'' کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اسرا پریانکا کو انسانیت کا سبق سکھاتے ہوئے کہہ رہی ہیں ''محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا 'ارطغرل غازی' کی طرز پر ڈراما لکھنے کا اعلان

اسرا نے مزید لکھا آپ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔



واضح رہے کہ ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' نے پاکستان میں مقبولیت میں ریکارڈ توڑدئیے ہیں اور پاکستانی ڈرامے کے دونوں مرکزی اداکاروں ارطغرل (اینجن التان دوزیاتن) اور حلیمہ سلطان(اسرا بلجک) سے بہت زیادہ متاثر نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں