سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے باعث 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک May 13, 2020
سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے باعث 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

سعودی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں بھی 21 دن کےلیے رات کا کرفیو نافذ

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جزوی کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |