میر شکیل الرحمن کیخلاف نیب کی تحقیقات مکمل

میر شکیل الرحمن کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال

میر شکیل الرحمن کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال

LONDON:
نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمن کیس میں جاری تحقیقات ریکارڈ مدت میں مکمل کرلی گئیں۔

نیب لاہور نے میر شکیل الرحمن اراضی کیس میں اہم پیشرفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ریجنل بورڈ نے میر شکیل الرحمن اور دیگر 3 شریک ملزمان کیخلاف ریفرنس داخل کرنیکی منظوری دے دی۔


میر شکیل الرحمن کیس ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا گیا ہے اور نیب تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزمان کیخلاف 16 گواہان ریفرنس کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ریفرنس میں میر شکیل الرحمن کو بطور مرکزی ملزم جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور سابق ڈائریکٹر لینڈ میاں بشیر شریک ملزمان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قیمتی اراضی کی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم نواز شریف کو دو مرتبہ طلبی کے نوٹسز اور سوال نامہ بھی ارسال کیا جسکے تاحال جواب موصول نہ ہو سکے اور عدم تعاون پر نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے۔
Load Next Story